13 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ دشمن ملت ایران کی امن پسند خصوصیات کی وجہ سے ایران کو آباد کرنےاور ترقی دلانے کی مخالفت کررہا ہے۔

ابنا:‌صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایرانی جوانوں کی کانفرنس سے جو قومی اتحاد و انسجام کے زیرعنوان منعقد ہوئي کہا کہ توحید، حق پسندی، انصاف پسندی اور امن پسندی اور محبت و مہربانی ملت ایران کی خصوصیات ہیں اور اسی وجہ سے دشمن ایران کی ترقی کی مخالفت کرتے ہیں۔ صدراحمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی سامراجی ملکوں نے ایران کی مخالفت کرنا شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران ثقافتی اور تہذیبی لحاظ سے اس قدر ترقی یافتہ ہے کہ دشمنوں کو ہمیشہ اپنی سازشوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے عید غدیر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر انسانوں منجملہ انبیاء الھی کی سب سے بڑی عید ہے۔ صدراحمدی نژاد نے عید غدیرکو صلح و امن اور عدل و آزادی نیز تقدیر ساز عید قرار دیا۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ یہ جوکہا جاتا ہے کہ عید غدیر شیعہ مسلمانوں کی عید ہے، غلط ہے کیونکہ انبیاءساری انسانیت کے لئے آتے ہیں۔....... /169